 
                                                      فرحان اختر نے ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیدیا
بالی وڈ کے اداکار فرحان اختر نے مداحوں کو اپنی ہٹ فلم ’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دے دیا ہے۔
فرحان اختر نے انسٹا گرام پر اس فلم میں اپنے کردار’عمران‘ کا روپ دھار کر ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ’ عمران لُک‘۔
ان کی اس پوسٹ پر فلم کی ہدایت کارہ زویا اختر، ہریتھک روشن اور ابھے دیول کا فوری طور پر ردعمل بھی سامنے آگیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلمساز نے ابھی تک اس فلم کے سیکوئل سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی لیکن فلم کی مرکزی کاسٹ جیسے فرحان اختر، ہریتھک روشن اور ابھے دیول نے سوشل میڈیا پر اپنے مثبت ردعمل سے اشارہ دے دیا ہے۔
واضح رہےکہ نامورفلمساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ سال 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں ہریتھک روشن، ابھے دیول، فرحان اختر کے ساتھ کترینہ کیف اور کالکی کوچلن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 