 
                                                      عثمان پیرزادہ کسے اپنا استاد مانتے ہیں اور کیوں؟
سینیئر اداکار، پروڈیوسراور ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی وجہ کہانی سننے اور سنانے کے شوق کو قرار دیا، جب کہ وہ اس شعبے میں امریکی اداکار مارلن برنڈو سے متاثر ہیں۔
عثمان پیرزادہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے گزشتہ پچاس برسوں سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنے اس کیریئر کے دواران کئی لازوال کردار ادا کیے ہیں۔ وہ فلم اور ٹی وی سمیت دونوں انڈسٹری پر ایک طویل عرصے سے راج کر رہیں۔
واضح رہے عثمان پیرزادہ پاکستان ٹیلی ویژین اور فلم کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شوہر ہیں اور یہ جوڑی شوبز کی ایک کامیاب اور خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔
عثمان پیرزادہ حال ہی میں ایک شو میں مدعو کے گئے جہاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں کہانی سننے اور سنانے کا بہت شوق تھا اور ان کے استاد ان کے گھر کے باورچی تھے جو بہار سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ فلمیں بہت شوق سے دیکھتے تھے اور شام کو کھانا پکاتے ہوئے وہ عثمان پیرزاہ کو فلم کی کہانیاں سناتے تھے تو وہ اپنے باورچی سے متاثر تھے اور ان کو ہی کو اپنا استاد مناتے ہیں تاہم وہ اداکاری کے میدان میں جس اداکار سے متاثر ہیں وہ مارلن برںڈو ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسان اگر کسی سے متاثر نہ ہو تو اس کی تخلیقی صلاحیتیں آگے نہیں بڑھ سکتی یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے متاثر کن اداکار مارلن برنڈو تھے جن کی شاندار اداکاری نے انہیں متاثر کیا۔
انہوں نے شو کے دوان اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ ان میں ایک ایسی خصوصیت ہے کہ وہ لوگوں کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کامیاب اداکار بن سکیں گے یا نہیں۔ ان کے مطابق شوبز کے 90 فیصد لوگ فالتو ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
شوبز کیریئر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک لاتعداد کردار ادا کر چکے ہیں لیکن کبھی بھی ان پر کسی کردار کا برا یا اچھا اثر نہیں ہوا، وہ کردار کو شوٹنگ سیٹ پر ہی چھوڑ کر آتے ہیں۔
میزبان کے ایک سوال پر جس میں انہوں نے کہا عثمان صاحب مکالموں میں اپنی طرف سے اضافہ کرتے ہیں تو اس کے جواب میں عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جب وی مکالمے پڑھتے ہیں تو اس کردار کو اپنا بنانے کے لیے اپنی طرف سے چند الفاظ دینے ضروری سمجھتے ہیں اور یہ کام انہیں بہت پسند ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 