عثمان پیرزادہ نے پہلی بار ثمینہ پیرزادہ کے بارے میں کیا اہم انکشاف
عثمان پیرزادہ پاکستان شو بز انڈسٹری کے ایک لیجنڈ ہیں۔ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ہی اپنے ناظرین کو بہترین کردار اور پرفارمنس سے محظوظ کیا ہے اور ایسے لازوال کردار ادا کیے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
واضح رہے عثمان پیرزادہ پاکستان ٹیلی ویژین اور فلم کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شوہر ہیں اور یہ جوڑی شوبز کی ایک کامیاب اور خوبصورت ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ عثمان پیرزادہ نے پہلی بار ثمینہ پیرزادہ سے شادی کے بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کس طرح ہوئی اور اس رشتے کو کتنے سال ہوچکے ہیں۔

عثمان پیرزادہ کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں پر سے بردہ اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ زندگی میں ان کی سب سے بڑی کامیابی ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ عثمان اور ثمینہ کے یہاں شادی کے 12 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی اور بعد میں ایک اور بیٹی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا وہ صرف دو ہی بچے چاہتے تھے تاکہ ان کی اچھی طرح پرورش اور تربیت کر سکیں، اللہ نے انہیں دو پیاری سی بیٹیوں سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ بھی تھے جو کہتے تھے کہ بیٹا ہونا چاہیے لیکن انہوں نے کبھی بیٹے کی کمی محسوس نہیں کی۔

عثمان پیزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے شادی کے بارے میں بھی ایک اہم انکشاف کیا انہوں نے بتایا کہ ثمینہ پیرزادہ سے ان کی پہلی ملاقات پی ٹی وی کے پنڈی اسٹیشن پر ہوئی تھی اور میٹنگ کے تیسرے انہوں نے مجھے سےکہا کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے تو میں نے ان کی طرف دیکھا اور ہاں کہہ دیا۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کچھ لمحے زندگی میں ایسے ہوتے ہیں جن میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور آج ثمینہ سے ان کی ملاقات کو پچاس سال اور ان کی شادی کو اڑتالیس ہوچکے ہیں اور یہ اللہ کی رحمت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
