
نیمل خاور کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا اعلان
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور ماہر مصورہ نیمل خاور نے اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے۔
نیمل خاور نے انسٹا گرام پر اپنے نئے آرٹ ورک کی نمائش کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان کے اس نئے آرٹ ورک کی نمائش’ہام گیلری لاہور‘ میں کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ جب انہوں نے اپنے اس آرٹ کو بنانے کے بارے میں سوچا اور پھر کئی مہینوں تک اس پر محنت کی تو انہوں نے ان پینٹنگز کو اپنی زندگی میں موجود خواتین کی طاقت اور خوبصورتی کے لیے وقف کیا، ان کا یہ کام ممتا کے لیے پیغام ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُنہوں نے مزید کہاکہ تصاویر کو وہ نمائش کے لیے اب دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہیں تو وہ انہیں غزہ کی خواتین، خاص طور پر غزہ کی ماؤں کے لیے وقف کرنا چاہتی ہیں جنہیں ہم اجتماعی طور پر ناکام کر چکے ہیں۔
نیمل خاور نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ اس آرٹ سے حاصل ہونے والی ساری آمدنی غزہ کو امداد فراہم کرنے والے خیراتی اداروں کو دی جائے گی۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔
رواں سال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہو گئی ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہداء میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News