Advertisement
Advertisement
Advertisement

محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اظہار کب اور کیسے کیا؟

Now Reading:

محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اظہار کب اور کیسے کیا؟
محب مرزا

محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اظہار کب اور کیسے کیا؟

محب مرزا اور صنم سعید دونوں ہی پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے انتہائی باصلاحیت اداکار ہیں، دونوں ہی اب  تک کئی سپر ہٹ ڈراموں اورفلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں اور اب دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوشیوں کو سمیٹ رہے ہیں۔  

تاہم محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اظہار کیسے کیا اس کی تفصیلات خود اداکار نے بتا دی۔

محب مرزا  ان دنوں نجی ٹی وی کے ایک بے حد مشہور شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں وہ شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو مدعو کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں محب مرزا نے اس شو میں ندا یاسر اور شائستہ لودھی کو بطور مہمان مدعو کیا، اور ایک سیگمینٹ کے طور شو کی میزبانی کرتے ہوئے دونوں اداکاروں نے محب سے کچھ سوالات کیے جس میں ایک سوال ندا یاسر نے محب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ، میں ایک چٹپٹا (مصالحہ دار) سوال پوچھوں گی، وہ پوچھنے لگی، “صنم سے آپ کی ملاقات کیسے ہوئی؟” محب نے جواب دیا، “میں آپ کے لیے اس سے زیادہ مسالہ دار بناؤں گا، میں آپ کو بالکل بتاؤں گا کہ میں نے صنم سے پہلی ملاقات کب کی تھی۔

اس کے بعد محب نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے ٹی وی سیریل دیدن کی شوٹنگ کے دوران کیک اسٹار  کو دیکھا اور ان سے رابطہ کیا۔ دیدن 2018 میں نشر ہوا۔ ندا نے کہا ’’پہاڑوں میں؟‘‘ ’’ہاں، وہیں میں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا،‘‘ محب نے ریمارکس دیے۔ ’’رومانٹک ماحول، بہترین موسم، بہترین وقت،‘‘ندا نے پھر کہا ’’ہاں،‘‘ محب نے اتفاق کیا۔ ’’کہ میں اس لڑکی کو اپنے سامنے دیکھ سکتا ہوں کیونکہ صنم کا قد لمبا ہےاور اسے دیکھنے کے لیے مجھے نیچے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement

محب اور صنم نے رواں برس مارچ میں ٹیلی ویژن پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، محب کی پہلی شادی مشہور ماڈل آمنہ شیخ سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی میسا ہے۔

محب نے اس نئی شروعات کے بارے میں ایک پوڈ کاسٹ پر کہا تھا کہ وہ شادی کے لیے دوسرے مواقع پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار رہے ہیں۔ صنم سعید کے بارے میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ صنم کا مطلب محبوب اور محب کا مطلب عاشق ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر