
انیل کپور کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار انیل کپور جلد ایک نئے انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلمساز رتیش بٹرا 4 برس بعد نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں جو رومانس پر مبنی ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈین فرنچ فلم کی کہانی ایک انڈین مرد اور فرنچ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو افیئر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
انیل کپور کو فلم کا اسکرپٹ پسند آیا ہے اور انہوں نے فلم کیلئے ہاں کردی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا۔
واضح رہے کہ انیل کپور کا یہ تیسرا انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ ہے، اس سے قبل سلم ڈاگ ملینیئر، مشن امپاسیبل اور گھوسٹ پروٹوکول میں اداکاری کے جوہر دکھا چُکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News