Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور یوٹیوبر علیزہ سحر کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

مشہور یوٹیوبر علیزہ سحر کا اہم بیان سامنے آگیا

مشہور یوٹیوبر علیزہ سحر کا اہم بیان سامنے آگیا

مشہور یوٹیوبر علیزہ سحر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ دنوں مشہور یوٹیوبر علیزہ سحر سے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنی ویڈیو لیک ہونے کے بعد خودکشی کر لی ہے، تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے یوٹیوبر ” اسامہ ارشد “ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میرے دوست عامر عباس کا علیزے سحر کی فیملی سے قریبی تعلق ہے ‘۔

  انہوں نے کہا کہ ’ عامر نے علیزے کے بھائی سے ٹیلیفون پر بات کی اور ٹک ٹاکر کے بھائی نے خودکشی کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ یہ بالکل جھوٹی ہیں، علیزے بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے خودکشی کی کوشش نہیں کی، میرے دوست عامر نے مجھے علیزے کے بھائی کی آڈیو ریکارڈنگ بھی بھیجی ہے ‘۔

اسامہ ارشد نے کہا کہ ’ علیزے سحر کے بھائی سے میں نے ذاتی حیثیت میں بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی، ان کو ٹیلیفون کیے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور اب ان کا نمبر بند جارہاہے ، علیزے سحر کا ابھی تازہ وی لاگ بھی شیئر کیا گیاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ‘۔

Advertisement

اسامہ ارشد نے کہا کہ ’ ایک سال قبل انٹروی کیلئے علیزے سے پہلی ملاقات ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ علیزے سحر ایک معصوم لڑکی تھی اور اسے سوشل میڈیا کا کچھ بھی نہیں پتا تھا، ان کی انسٹاگرام کی تین سے چار پوسٹ میں نے ٹھیک کر کے دیں تھیں، ہو سکتا ہے کہ جن سے یہ بات کر رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا کو جانتا ہو اور علیزے اپنے آپ کو غلط استعمال کروا بیٹھیں ‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر