Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈسٹری میں کچھ لوگوں کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی وہ کام کر رہے ہیں، سلیم معراج

Now Reading:

انڈسٹری میں کچھ لوگوں کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی وہ کام کر رہے ہیں، سلیم معراج
سلیم معراج

انڈسٹری میں کچھ لوگوں کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی وہ کام کر رہے ہیں، سلیم معراج

سلیم معراج پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک انتہائی باصلاحیت اداکار ہیں جنہوں نے اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنالیاہے، وہ ہر کردار کو نبھانے کا ایک شاندار ٹیلنٹ رکھتے ہیں، اور اپنی اداکاری کے انداز سے ہر کسی کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے، وہ کسی بھی کردار کو اس طرح ادا کرتے ہیں اسے دیکھ حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔

سلیم معراج نے ڈراموں اور فلموں میں مثبت اور منفی دونوں کی طرح کے کردار ادا کیے ہیں، ایک ولن سے لے کر دل شکستہ شخص کے کردار تک جو انہوں نے الف میں ادا کیا اس طرح کے مختلف کردار ادا کرنا ہر کسی کی بس کی بات نہیں، سلیم معراج نے اپنی اداکاری کے دوران وہ استعداد دکھائی ہے جو بہت کم لوگوں نے اپنے کیریئر میں دکھائی ہے۔

 

 سلیم معراج حال ہی میں ایک نجی شو میں مدعو کیے گئے جہاں انہوں نے شوبز صنعت میں داخل ہونے والے غیر تربیت یافتہ اداکاروں اور ان کے فن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب بہت سے لوگ اسکرین پر نظر آرہے ہیں۔ ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا سے وقفہ لیا اور اداکاری کو سیکھا اور بعد میں بہت اچھا کام پیش کیا اور اپنے فن کو چمکایا جب کہ بہت سارے ایسے بھی ہیں جو اتنے متاثر کن نہیں ہیں جتنا لوگ ان کے بارے سوچتے تھے کہ وہ بہترین اداکار ثابت ہوں گے۔

Advertisement

سلیم معراج نے کہا کہ وہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہیں تاہم سوشل میڈیا مشہور ہونے کی سند ہے۔ وائرل ہونے کے بعد اداکار بننے والے لوگ بھی اچھے ہو سکتے ہیں لیکن تھیٹر کے تربیت یافتہ اداکار بہتر ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھیٹر کے تربیت یافتہ اداکار وہ مواد تخلیق نہیں کر سکتے جو وائرل اداکار کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ انڈسٹری میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ان کا ہدف اداکاری نہیں ہے وہ صرف شہرت حاصل کرنا اور ٹی وی پر نظر آنا چاہتے ہیں، اس طرح ان کا اداکاری سے کوئی واستہ نہیں ہے، اور انہیں اس کی پروا بھی نہیں ہوتی اور وہ کئی دہائیوں سے کام بھی کر رہے  لیکن انہیں پھر بھی اسٹار سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر