Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ پروین اکبر نے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنے کا گر بتادیا

Now Reading:

معروف اداکارہ پروین اکبر نے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنے کا گر بتادیا
پروین اکبر

معروف اداکارہ پروین اکبر نے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنے کا گر بتادیا

معروف اداکارہ پروین اکبر نے بچےخوصاً بیٹوں کی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاص عمر میں بیٹو پر کی جانے والی سختی انہیں مستقبل میں فرماں بردار بنا دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے بیٹے بے حد با ادب ہیں۔

والدین بننا اور اولاد کی بہتر تربیت کر کے اسے ایک اچھا انسان بنانا زندگی کے چند مشکل اور اہم کاموں میں سے ایک ہے۔ کسی نئی زندگی کو اس دنیا میں لانا اور پھر انہیں صحیح اور غلط کے بارے میں سکھانا آسان کام نہیں ہے۔

 پاکستان جیسے ملک میں بیٹوں کی پرورش کرنا کافی مشکل ہے۔ کیونکہ لڑکے عموماً گھر کی نسبت باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور معاشرے سے سیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بہت سی چیزوں کے لیے صحیح معنوں میں جوابدہ نہیں ہیں تاہم یہ کام والدین کا ہے کہ وہ ان کی درست تربیت کریں اور صحیح تعلیم دیں۔ پروین اکبر کا شمار بھی ایک ایسی ہی ماں میں ہوتا ہے جنہوں نے بچے خصوصاً بیٹوں کی بہترین تربیت کر کے انہیں ایک اچھا انسان بنایا ہے پروین اکبر ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں وہ تین بیٹوں  اور ایک بیٹی کی ماں ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا بیٹا فیضان شیخ بھی ایک اسٹار ہیں اور وہ اپنی عاجزانہ طبیعت اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

پروین اکبر کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک باکمال اور منجھی ہوئی اداکارہ میں ہوتا ہے۔ انہو ںے  جس کردار کا بھی انتخاب کیا اسے لازوال بنادیا، مزاحیہ کردار ادا کرنا ہو یا سنجیدہ انہیں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کا ہنر آتا ہے۔

Advertisement

پروین اکبر حال ہی میں ایک نجی شو میں اپنے بیٹے فیضان شیخ کے ساتھ مدعو کی گئی تھی جہاں انہوں نے بچوں خصوصاً بیٹوں کی بہتر تربیت کے حوالے سے بات کی اور والدین کو کچھ تجاویز پر عمل کرنے کو بھی کہا۔

پروین اکبر نے کہا کہ اپنے بیٹوں پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے دوست کون ہیں اور ان کے لیے حدود کا تعین کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے جب پانچ یا چھ سال کے تھے تو انہوں انہیں کبھی دوستوں میں وقت گزارنے نہیں دیا ان کے ساتھ بیٹھنے نہیں دیا، ان میں اسکول کے دوست بھی تھے۔لیکن جب یہ دس بارہ سال کے ہوگئے تو اس وقت اداکارہ نے بیٹوں کے ساتھ انتہائی سختی کا معاملہ رکھا یہاں تک کہ کمبائن اسٹڈی کے لیے بھی جانے کی اجازت نہیں تھی، اور نہ ہی ان کے دوستوں کو رات دیر تک ان کے گھر میں رکنے کی اجازت تھی۔ اور نہ ہی یہ بچوں کو محلوں میں دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھنے دیتی تھی۔

مغرب کے بعد گھر سے باہر رہنے کی اجازت نہیں دیتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بچوں کو مغرب کے بعد نماز  اور پھر کھانا کھلا کر سلا دیتی تھی۔

پروین اکبر کے مطابق پہلے کے وقت اور موجودہ  وقت میں بہت فرق ہے پہلے وقتوں میں بچوں کو کنٹرول کرنا آسان تھا لیکن اب بچے ہاتھوں سے نکل گئے ہیں لیکن آپ کو سختی کرنے پڑے گی اگر آپ اپنا بڑھاپا غم اور غصے میں گزارنا نہیں چاہتے ہیں تو ابھی سے سختی سے پیش آنا ہوگا۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جب آپ بچوں کو چھوٹی عمر میں کنٹرول کرلیتے ہیں تو پھر آپ مستقبل میں ان کی طرف سے آزاد ہوجاتے ہیں۔

انہوں ںے اپنے بیٹوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان کے بیٹے سگریٹ نہیں پیتے جبکہ ان کے تمام دوست سگریٹ نوشی کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ایک حدود مقرر کر رکھی ہے وہ کیا کر سکتے ہیں اور کیا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

پروین اکبر نے اس بارے میں بھی بات کی کہ آج کے دور کے والدین بچوں کی تربیت میں کیا غلطی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل والدین بچوں کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آتے، وہ قوانین میں کوتاہی کررہے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کی اچھی تربیت نہیں ہوپارہی۔ یہ بالآخر والدین کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے بچے زندگی کے بنیادی اصولوں سے واقف نہیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر