Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکشے کمار کی ابتدائی زندگی کیسی تھی؟ اداکار نے بتادیا

Now Reading:

اکشے کمار کی ابتدائی زندگی کیسی تھی؟ اداکار نے بتادیا
اکشے کمار

اکشے کمار کی ابتدائی زندگی کیسی تھی؟ اداکار نے بتادیا

اکشے کمار آج بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے اور مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

1991 کی فلم سوگندھ سے آغاز کرنے اور 1992 کی فلم کھلاڑی میں شاندار کارکردگی کے بعد، اداکار کا تین دہائیوں پر محیط طویل اور شاندار کیریئر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے اداکار کی زندگی بہت معمولی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے دہلی کے ایک چھوٹے سے مکان میں اپنی زندگی گزاری ہے جس کے ایک ہی کمرے میں 24 افراد رہتے تھے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اکشے کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ چاندنی چوک میں ایک ہی گھر میں 24 لوگ رہتے تھے اور وہ سب ایک ہی کمرے میں سوتے تھے۔ صبح جب وہ ورزش کے لیے اٹھتے تو ایک دوسرے کے اوپر سے جانا پڑتا تھا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اداکار نے بتایا ان کی زندگی میں ایسا وقت بھی آیا ہے جب ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن وہ وقت اطمینان اور سکون کا ہوتا تھا اور آج پیسے اور تمام آسائش ہونے کے باوجود بھی کبھی کبھی اکیلے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی انٹرویو میں اکشے نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب وہ ساتویں جماعت میں فیل ہو گئے تھے اور یہ ان کی زندگی کا وہ لمحہ تھا جب انہوں نے اپنے والد کو بتایا تھا کہ وہ اداکار بننا چاہتے ہیں اگرچہ وہ اداکار نہیں بننا چاہتے تھے لیکن پھر بھی انہوں نے کہا کہ وہ ہیرو بننا چاہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر