ثانیہ سعید کو ڈراموں میں اپنا کون سا کردار سب سے زیادہ پسند ہے
ثانیہ سعید کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بے حد مقبول، خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ہر کردار میں اپنے آپ کو منوایا۔ ثانیہ کسی بھی کردار کو اس طرح ادا کرتی ہیں کہ انہیں دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔
آہٹ اور ایک تھی مہرو میں اپنے لازوال کردار ادا کرنے والی ثانیہ جب بھی ڈرامے میں نظر آتی ہیں اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو موہ لیتی ہیں۔ کملی، سنگ ماہ جیسے پروجیکٹس میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ ثانیہ سعید ایک بے حد نرم دل رکھنے والی انسان دوست شخصیت کی مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ ان میں حد درجہ عاجزی موجود ہے۔
ثانیہ نے اپنے کیریئر کا آغاز اسٹریٹ تھیٹر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کے کیا اور اس وقت سے لے کر اب تک انہوں نے صرف محبت ہی سمٹی ہیں اور ان کا نام گویا ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت بن گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
ثانیہ سعید کو حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں میزبان نے ان سے ڈراموں میں اپنے کرداروں کی پسندیدگی کے حوالے سے بات کی جس کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں اب کافی مضبوط کردار مل رہے ہیں جیسے سنگ ماہ اور کملی میں ناظرین نے طاقت، حکمت اور ہنر سے بھر پور کردار کو بے حد سراہا ہے، ان کے منفی کردار کے بارے میں سوال کیا گیا وہ اس کردار کو نبھانے کے بعد اس سے کیسے باہر آتی ہیں جیسے کہ ڈور میں ان کا بہت زیادہ منفی کردار تھا۔

ثانیہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں اتنے سالوں سے کام کرنے کے بعد بھی وہ کسی ایک کردار کو سیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن کچھ ایسے کردار ہیں جنہیں وہ سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں، وہ ہیں سنگ ماہ کی زرغونہ اور ستارہ اور مہروالنساء میں مہروالنساء کا کردار ، ان دونوں کرداروں سے ثانیہ نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب بھی اسے اپنے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ سعید ماضی میں آہٹ، ستارہ اور مہرالنساء، وعدہ، خاموشیاں، کلموہی، زرد موسم، اسیر زادی، کتنی گرہیں باقی ہیں، تلاش، چوبیس گھنٹے، پُتلی نگر، فرار، اب تم جاسکتے ہو اور ساتواں آسمان جیسے ڈراموں اور ٹیلی فلمز کے علاوہ فلم ’’منٹو‘‘ میں بھی صفیہ منٹو کے کردار میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کےلیے 1991 میں پی ٹی وی ایوارڈ کے علاوہ چار مرتبہ ’’لکس اسٹائل ایوارڈ‘‘ بھی اپنے نام کرچکی ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
