
فلم ’دھک دھک‘ کے سیٹ پر مرگی کے دورے پڑے، فاطمہ ثنا شیخ
بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم ’دھک دھک‘ کی شوٹنگ کے دوران مرگی کے دوروں کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کی ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے بتایاکہ فلم ’دھک دھک‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں مرگی کے دورے پڑے، اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں اور کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایاکہ وہ مرگی کی بیماری میں کافی وقت سے مبتلا ہیں ، اس لئے شوٹنگ کے دوران انہیں یہ کوئی بڑا واقعہ نہیں لگا، انہیں دورے پڑتے ہیں اور پھر وہ دوبارہ اپنا کام شروع کر دیتی ہیں لیکن شوٹنگ کے دوران ان کی ساتھی اداکاراؤں کے لئے یہ دیکھنا مشکل تھا۔
فاطمہ ثنا شیخ نے بتایاکہ اس دوران اداکارہ دیا مرزا نے ان کا بہت خیال رکھا اور اس تکلیف کو زیادہ محسوس کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہاکہ فلم کی پوری ٹیم نے ان کا اس مشکل وقت میں بہت خیال رکھا ۔
اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی فلم ’دھک دھک‘ کی تشہیری مہم کے دوران دئیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم کے سیٹ پرفاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے سب پریشان ہوگئے تھے تاہم فاطمہ ثنا کچھ دیر میں نارمل ہوکر شوٹنگ میں مصروف ہو گئی تھیں ۔
انہوں نے بتایاکہ پہاڑوں پرسفر کے دوران آکسیجن کی کمی تھی، راستے بھی بہت دشوارتھےجس کی وجہ سے اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
دیا مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر فلم کے عملے نے کافی مدد کی اور ایسا ہمیشہ ہوتا ہے کہ سیٹ پر موجود لوگ ایک دوسرے کو سنبھالتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہےکہ فلم ‘دھک دھک’ میں مختلف عمروں کی چار پرعزم خواتین کو دیکھا یاگیا ہے، جو اپنے خواب کی تکمیل کی خاطرموٹر سائیکل چلاتے ہوئے ’دہلی سے کھرڈونگ لا‘ تک کاغیر معمولی سفر کرتیں ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان خواتین کو بائیک چلا کر اپنے خواب اور منزل تک پہنچنے کےلئے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس فلم میں ان کی بھی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
13 اکتوبرکو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ اور سنجنا سانگھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گرہوئی ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ منفرد کہانی بیان کرتی اس فلم کا حصہ بننے کےلئے ان چاروں اداکاراؤں نے خصوصی طور پر موٹر سائیکل چلانا سیکھی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News