
’ڈرٹی پکچر 2 ‘میں کونسی اداکارہ مرکزی کردار ادا کرینگی؟
بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’دی ڈرٹی پکچر ‘ کا سیکوئل بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2011 کی کامیاب فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ کے سیکوئل پر کام شروع ہوگیا ہے ، جس میں مرکزی کردار کے لئے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کریتی سینن اور تاپسی پنو کے نام زیرغور ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلم کے ہدایت کار میلان لوتھریا سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فلم کا سیکوئل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بھارتی اداکارہ سلک سمیتھا کی زندگی پر مبنی اس فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ میں بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ ودیا بالن نے شاندار اداکاری کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔
واضح رہےکہ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ “ڈرٹی پکچر” میں کام کر نے کی پیشکش سب سے پہلے انہیں ہوئی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر نے مرکزی کردار کے لئے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد یہ کردار ودیا بالن نے کیا اور پھر وہ اس فلم کی کامیابی سے ’سپر اسٹار‘ بن گئیں۔
کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ فلم کی مقبولیت کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان سے کتنی بڑی غلطی سرزد ہو چکی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News