
ویڈیو: رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے فوٹو گرافر بن گئے
بالی وڈ کی صف اول کی نیشل فلم ایوارڈ یافتہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے شوہر اداکار رنبیر کپور ان کے لئے فوٹو گرافر بن گئے۔
گزشتہ روز جب عالیہ بھٹ 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کرنے اسٹیج پر پہنچیں تو رنبیر کپور نے ایک بہترین شوہر ہونے کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ان کی تصاویر لینی شروع کردیں۔
عالیہ بھٹ نے بھارتی صدر دروپدی مرمو سے ایوارڈ وصول کیا اور مسکراتے ہوئے رنبیر کپور کو تصاویر کے لئے پوز دیتی نظر آئیں ۔
سوشل میڈیا میں اس جوڑی کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے اس یادگار دن کو مزید خاص بنانے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔
AdvertisementRanbir Kapoor recording his muse as she wins the national award ❤️ #AliaBhatt #NationalFilmAwards pic.twitter.com/vZjnuRQkVI
— RKᴬ (@seeuatthemovie) October 17, 2023
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالیہ بھٹ نے اس تقریب میں اپنی شادی کی ساڑھی اور انگوٹھی پہن کر اس موقع کو مزید خاص بنایا ۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہےکہ 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہواتھا ۔
عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے بھی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
کریتی سینن اس تقریب میں اپنے والدین کے ہمراہ شریک ہوئیں اور انہوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News