
مشی خان پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول ترین اداکارہ اور بہترین میزبان ہیں۔ جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں لازوال کردارا دا کیے ہیں جس میں ڈرامہ عروسہ اور عجائب خانہ شامل ہیں، ان دو نوں ڈراموں میں ان کے کردار کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے۔
تاہم اس وقت وہ اپنے کسی ڈرامے کے کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بہترین انسان اور اعلیٰ کردار ہونے کے سبب مشہور ہورہی ہیں وہ ہمیشہ سے معاشرے میں ہونے والی ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اب وہ فلسطین کی حمایت کے لیے کھڑی ہوگئی ہیں، اور پاکستان میں فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے والی مشہور شخصیت بن گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب لاکھوں مداح انہیں صرف ان کے دردمنددل اور مثبت سوچ کے حوالے سے پہچانتے ہیں۔
حال ہی میں مشی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی توجہ ان کی مجرمانہ غفلت کی طرف دلائی ہے واضح رہے کہ پاکستان کی کئی مشہور شخصیات آئی پی پی اے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہورہی ہیں اور اپنے بیگ کے ساتھ تصاویر شیئر کر رہیں ہیں۔
مشی خان نے ویڈیو میں سب کو سلام کرنے کے بعد کہا کہ یہ بات تو سب ہی سمجھتے ہیں کہ کوئی ملازمت کرتا ہے اور اسی سے اس کا گھر چلتا جس طرح اداکار ہیں جو ڈراموں میں کام کر رہے ہیں یا فلم کر رہیں ہیں یا میزبانی کر رہے ہیں یا اینکر ہیں وہ ان کا کام ہے اور انہیں یہ کرنا پڑتا ہے اگر یہ کام نہیں کریں گے تو پھر سسٹم کیسے چلے گا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
لیکن یہ جو ایوارڈ کی تقریب ہے اس میں جانے کے تو نہ پیسے ملتے ہیں، آپ کو صرف ایوارڈ ملتا ہے یا ایک ٹکٹ مل جاتا ہے، وہاں پر رہائش مل جاتی ہے اور آپ کی تھوڑی بہت تعریف ہوجاتی ہے اور پبلیسٹی ہوتی ہے۔
توکیا اس موقعے پر جب فلسطین میں انتہائی بری صورتحال ہے تو کیا ایسے وقت میں ایوارڈ میں جانا مناسب ہے میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ سب کچھ چھوڑ کر فلسطین چلے جائیں لیکن ایک عزت ہوتی ہے دل میں درد تو ہوتا ہے کہ اس موقع پر ان لوگوں نے ایوارڈ کی تقریب رکھ لی ہے اور جوبھی ایوارڈ کے لیے نامز کیے گئے ہیں وہ اپنی تصویریں لگا رہے ہیں تو کیا آپ منع نہیں کر سکتے؟ نہ کرنا تو آپ کو آتا ہی نہیں ہے، ایسے موقع پر۔ سب کے پاس اتنا پیسہ اور اسٹیٹس ہے وہ ایوارد کے منتظمین کو یہ کہ سکتے ہیں کہ یہ موقع نہیں ہے ایوارڈ منعقد کرنے کا، آپ کسی اور وقت رکھ لیں تو کیا ہوجائے گا اور وہ کیوں نہیں رکھیں گے ۔ لیکن سب ہی لوگوں نے جانے تیاری کی ہوئی اور جارہے ہیں اور اپنی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ ایوارڈ کی تقریب وہاں پر ہوگی کس منہ سے یہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News