Advertisement
Advertisement
Advertisement

عروہ حسین اور فرحان سعید کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Now Reading:

عروہ حسین اور فرحان سعید کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
عروہ حسین

عروہ حسین اور فرحان سعید کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

عروہ حسین اور فرحان سعید پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو ایسے ستارے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد پیار ملا ہے یہ جوڑی شوبز کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔

عروہ حسین اور فرحان سعید دونوں ہی عمدہ اداکار ہونے کے ساتھ اپنے اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں جیسے عروہ ایک کامیاب بزنس وومن ہیں جبکہ فرحان گلوکاری کے میدان میں ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔

عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں اداکار  16 دسمبر 2016  میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

تاہم اس خوبصورت جوڑے کے لیے  2020 اچھا ثابت نہیں ہوا اور دونوں کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے یہاں تک کہ علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں، اور گزشتہ تین برس کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر تک شیئر نہیں کی۔

Advertisement

گزشتہ تین برسوں کے دوران دونوں کے تعلقات اس نہج پر پہنچ گئے تھے کہ بعض دفعہ تو گمان ہوتا تھا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں نے متعدد انٹرویوز میں اپنے تعلقات پر بات کرنے سے بھی گریز کیا اور کبھی دونوں نے طلاق یا علیحدگی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں پر کوئی جواب نہیں دیا۔

لیکن خوش قسمتی سے ان کے اہل خانہ نے اپنے سرپرست ہونے اور دونوں کے تعلقات کو دربارہ بحال کرنے کے لیے  فرشتوں کا کردار ادا کیا اور آخر کار اس جوڑی کو پھر سے ایک کردیا ان دونوں کی محبت کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی دلکش تصاویر شیئر کرکے ایسی تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک دونوں اہم مواقعوں پر اپنی خوبصورت تصاویر جاری کرتے رہتے ہیں۔

تاہم عروہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بہت ہی خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جس میں جوڑے نے اپنے پہلے حمل کا اعلان کرتے ہوئے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

Advertisement

واضح رہے کہ معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کالے جوڑے میں ملبوس عروہ اور فرحان نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ کے شب مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد دو سے تین ہونے جارہے ہیں۔

جوڑے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشاالل

Advertisement

جی ہاں، عروہ حسین اور فرحان سعید اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں اور مداح اس خبر پر بے حد خوش ہیں ساتھ ہی اس جوڑے کو شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے لکھا کہ ’کیا واقعی، ماشااللہ مبارک ہو‘، ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ متھیرا نے لکھا کہ ’یہ بہت اچھی خبر ہے، مولا نظر سے بچائے‘، اداکارہ عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے لکھا کہ ’ماشااللہ، الحمداللہ

اس کے علاوہ کنزہ ہاشمی، صبور علی، یشما گل، سارہ خان، زارا نور عباس، غنا علی، منال خان، مریم نفیس، نادیہ حسین اور دیگر نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر