
امیتابھ بچن اپنی 81ویں سالگرہ کے موقع پر جذباتی ہوگئے
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن 11 اکتوبر 2023 کو 81 برس کے ہوجائیں گے اور اداکار کے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے، ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15’ کے سیٹ پر انہیں خوبصورت انداز مں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 15 کے ایک ایپی سوڈ کو اداکار کے لئے وقف کیا گیا ہے جس میں استاد امجد علی اور دیگر دلکش پرفارمنس پیش کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شو کے شیئر کیے گئے ایک نئے پرومو میں، بگ بی کو جذباتی ہوتے ہوئے اور اپنی آنکھوں سے آنسوؤں کو صاف کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ شو کے میکرز کی جانب سے اداکار کے لیے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے، ان کے لیے کئی سرپرائزز ہوں گے جبکہ فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام، جن میں چرنجیوی، انوپم کھیر، ودیا بالن، وکی کوشل، آر مادھاون اور بومن ایرانی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی سماجی خدمات کی ٹیم کی جانب سے بھی اداکار کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ پیغام بھی آن ایئر کیا جائے گا اور ملک کی ترقی میں تعاون کے لیے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کریں گے۔
کون بنے گا کڑور پتی کے ساتھ امیتابھ بچن کے ختم ہوتے ہوئے کیریئر کو ایک اور موقع ملا جو کہ ایک ٹی وی میڈیم تھا جس نے انہیں دوبارہ کامیاب بنایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News