
شردھا کپور کی پوسٹ پر ہریتک روشن کا ردعمل توجہ کا مرکز بن گیا
بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن نے’کرش 4 ‘ بننے کے حوالے سے اشارہ دے کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
شردھا کپور نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی چند تصویریں شیئر کیں ، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دھوپ میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
ان کی اس پوسٹ کی سب سے خاص بات ان کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سپراسٹار ہریتک روشن کا تبصرہ ہے جو انہوں نے ‘کرش 4’ کے حوالے سے کیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شردھا کپور نے ان تصویروں کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جادو جیسی دھوپ کی ضرورت ہے‘۔
ہریتک روشن نے ان کی یہ پوسٹ صرف پسند نہیں کی بلکہ اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “وہ آرہا ہے، اسے بتاؤں گا”۔
اس پر اداکارہ نے حیرانی سے پوچھا ’حقیقت میں؟ کب اور کہاں‘۔
واضح رہےکہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کوئی مل گیا’ میں جادو ایک فکشن کردار کا نام تھا جسے اپنی بقا کے لیے سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس فلم میں ہریتک روشن اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
واضح رہےکہ شردھا کپور بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے تو جھوٹی میں مکار، بتی گل میٹر چالو، باغی، ہاف گرل فرینڈ، اسٹریٹ ڈانسر اور ایک ولن جیسی فلموں میں اپنی باکمال اداکاری سے سب کو متاثر کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News