ریما خان کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک سپر اسٹار ہیں ان کی پہلی فلم بلندی نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا، وہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین میزبان بھی ہیں جو اکثر رمضان ٹراسمیشن میں اپنی خوبصورت گفتگو اور دل موہ لینے والے انداز سے سامعین کو محظوظ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ریما گزشتہ 3 دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں اور دور دور تک ان کے مدمقابل کوئی نہیں ہے۔ ریما کی پیشہ ورانہ زندگی ہو یا ذاتی انہوں نے دونوں کے درمیان توازن رکھ کر صرف کامیابیاں ہی سمیٹی ہیں یہی وجہ ہے ان کی زندگی بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہیں۔

ریما خان حال ہی میں ایک شو میں مدعو کی گئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ نامعلوم حقائق سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ انڈسٹری پر ایک طویل عرصے کے کس طرح راج کر رہی ہیں اور اس کے پیچھے کیا راز ہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ریما نے 1990 میں فلم بلندی سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ اب بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں اور انڈسٹری میں ان کا ایک خاص مقام ہے۔
ریما نے شہرت اور کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہر دن کو اس طرح سمجھا کہ جسے ان کی شروعات ہے یعنی وہ ہر دن کو اس طرح گزارتی ہیں کہ وہ ان کی زندگی کا پہلا دن ہے۔ ان کی پہلی فلم سے ہی ان کو بہت زیادہ کامیابی مل گئی تھی وہ محض پندرہ سولہ برس کی عمر میں ہی مشہور ہوگئیں اور راتوں رات اسٹار بن گئیں تھی۔

تاہم ریما کو سپر اسٹار بننے کے لیے دن رات ایک کرنا پڑا، انہوں نے کامیابی کو کبھی بھی دماغ پر سوار نہیں کیا اور نہ ہی ناکامی کو کبھی دل میں جگہ دی، انہیں کوئی بھی شخص جو ان سے بہتر نظر آیا تو وہ حسد میں مبتلا نہیں ہوئیں اور انہیں جو ان سے کم صلاحیتوں والا شخص نظر آیا تو کبھی تکبر نہیں کیا بلکہ ان کی مدد کی، اور یہی ان کی مسلسل کامیابی کا راز ہے۔
ریما نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی ذات کا محاسبہ کیا اور وہ کبھی بھی دوسروں کی طرف انگلی نہیں اٹھاتیں تھیں کیوں انہیں یہ لگتا تھا کہ اس طرح تین انگلیاں ان کی جانب ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنی ذات کا محاسبہ خود کی عکاسی ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ریما سے جب ان کی سدا بہار خوبصورتی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اںہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں خوبصورتی پیدا کریں گفتگو سب کرتے ہیں کسی کا دماغ بولتا ہے، کسی کا اخلاق بولتا ہے اور کسی کی زبان بولتی ہے تو ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ جب بھی بات کریں اس میں ایسی خوبصورتی ہو جس کا عکس ان کے چہرے پر دکھائی دے یہی ان کے حسن کا راز ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
