
رنویر سنگھ کیساتھ ’ڈان‘ میں کونسی اداکارہ جلوہ گر ہونگی؟
بالی وڈ کے نئے ڈان رنویر سنگھ کیساتھ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا نام سامنے آگیا ہے۔
فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی مقبول فرنچائز ڈان میں رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی جگہ نئے ڈان کے طور پر لے لی ہے۔
اب رنویر سنگھ کے مدمقابل مرکزی کردار کےلئے ڈان کی پرانی ’جنگلی بلی‘ پریانکا چوپڑا کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان فرنچائز کی ٹیم کی جانب سے پریانکا چوپڑا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایک بار پھر ڈان کی جنگلی بلی بننے کےلئے ہاں کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل اداکارہ کیارا اڈوانی کا نام بھی اس کردار کےلئے زیر غور تھا۔
رنویر سنگھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار ادا کرنے والے تیسری نسل کے اسٹار ’ڈان‘ بن جائیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شاہ رخ خان اس وقت میگا ایکشن اور کمرشل اسپیس فلموں میں مصروف ہیں، اس لیے انہوں نے ڈان پروجیکٹ چھوڑ دیا ہے۔
اب فرحان اختر اسے رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
ڈان کی ٹیم رنویر سنگھ کو اس نوجوان نسل کے سامنے نئے ڈان کے طور پر متعارف کرانے کے لیے بہت پرجوش ہے۔
ڈان 3 مبینہ طور پر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ رنویر سنگھ کے پروجیکٹ بیجو باورا کے بعد شروع ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News