
مشہور فیشن ڈیزائنر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنایا منفرد انداز
فلسطین کے لیے پوری عالمی براداری اشک بار ہے تاہم ارباب ختیار بے حس اور بے بس دکھائی دیتے ہیں، اس موقعے پردنیا بھر کی مشہور شخصیات نے اپنے اپنے انداز سے فلسطین کے حق میں اپنی آواز بلند کی ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کیا ہے ان ہی میں پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنرماریہ بی بھی شامل ہے۔
ماریہ بی کے نام سے کون واقف وہ اپنے بہترین ملبوسات اور فیشن ڈیزائننگ کے حوالے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی شہرت رکھتی ہیں۔ وہ اپنے فیشن اور ڈیزائننگ کے ساتھ ساتھ اپنی رائے کے برملا اظہار کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ماریہ بی ان مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو تنقید یا سرزنش سے بھی نہیں گھبراتی اور خوفزدہ ہوئے بغیر اپنی رائے کو کھل کر شیئر کرتی ہیں۔ وہ سیاست، سماجی مسائل اور عام آدمی کی آزادی کے بارے میں یا کہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہو آوازضرور اٹھاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل فلسطین کے حق کے لیے بات کر رہی ہیں اوروہ اپنی حیثیت کے مطابق بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ماریہ بی اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہیں لیکن وہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی حالت زار کو نہیں بھولی۔ انہوں نے ایک بار پھر ان کے لیے آواز اٹھائی ہے اور فلسطین کا پرچم اورڑھے ایک منفرد انداز میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ فلسطین کے اپنے دکھ کا اظہار کر رہیں اور ساتھ ہی پر امید ہیں کہ ایک دن فلسطین کو آزادی ضرور ملے گی اور وہ اس آزاد سر زمین کو ضرور چھوئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News