
بھارت کے مشہور و معروف اداکار پرکاش راج بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تفتیشی ایجنسی نے 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں انکوائری کیلئے اداکار پرکاش راج کو طلب کرلیا۔
فراڈ ایک جیولر برانڈ نے کیا ہے اور اداکار اس جیولر کے کچھ عرصہ برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔
تفتیشی ایجنسی نے جیولر برانڈ کی مختلف برانچوں پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ اداکار کی جانب سے اس معاملے پر تاہم کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔
فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ’پرانوو جیولرز‘ کے اسٹور مختلف صارفین کی شکایات کے بعد اکتوبر میں بند کردیئے گئے تھے۔
تامل ناڈو میں جیولر برانڈ کے مالک مدھان اور ان کی بیوی کیخلاف کیس بنایا گیا اور انہیں مختلف نوٹسز جاری کیے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News