
حنا الطاف سے طلاق کی خبریں؛ آغا علی نے خاموشی توڑ دی!
اداکار و میزبان آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آغا علی سے ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک مداح نے سوال پوچھا کہ آغا میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، معلوم نہیں لوگ آپ کو ریڈ فلیگ کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں وضاحت چاہیے۔
سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ کون لوگ ایسا کہتے ہیں؟ جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اورکیا ہوں؟ ایسے لوگ ہمیشہ آپ کو نیچے لانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ دنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ کو دینی چاہیے، ہمیشہ اپنے آپ پر بھروسہ کریں اور اپنے تجربات پر یقین رکھیں۔
اس سے قبل اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نہ جانے کیوں آج کل لوگ ایسی خبروں کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو رہی ہے، شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں تھوڑی سی مشکلات ضرور پیش آئیں مگر اب انہوں نے گھر کے معاملات درست کرلیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News