
سلمان خان کے ساتھ صرف چند ملاقاتیں ہوئیں، ہمارے درمیان کوئی دوستی نہیں ہے؛ گلوکار گپی گریوال
بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ اُن کی صرف چند ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ان کے درمیان کوئی دوستی نہیں ہے۔
دو روز قبل کینیڈا میں گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی جانب سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی ان کو نہیں بچا سکے گی۔
گھر پر فائرنگ حملے کے بعد گپی گریوال نے سلمان خان سے اپنی دوستی کی تردید کردی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ صرف چند ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ان کے درمیان کوئی دوستی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے خلاف گینگسٹر کا غصہ ان پر نکالا گیا ہے اور اس سے وہ اپنی فیملی سمیت عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News