
سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں، یشماگل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل یشما گل کا کہنا ہےکہ انہیں سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں وہ اپنی کارکردگی سے منزل پانا چاہتی ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں یشما گل نے کہا کہ ابتدائی طور پر انہیں اپنے کریئر میں تیز طرار قسم کے کردار ملے ، جس کی وجہ سے ان پر اسی قسم کے کرداروں کی چھاپ لگ گئی، تاہم اب انہیں مختلف کردار مل رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ شوبز کی دنیا رنگین ضرور ہے لیکن اچھا اور برا انسان اپنے اندر کی سوچ سے پروان چڑھتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے مزید کہا آج کل اکثر نئی آنے والی اداکارائیں سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی چاہتی ہیں تاہم انہیں ایسی سستی شہرت پسند نہیں وہ اپنی کارکردگی سے منزل پانا چاہتی ہیں۔
یشما گل نے کہاکہ سوشل میڈیا کی دنیا سے ہٹ کر فنکار کو ہرنوعیت کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے تبھی وہ اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب ہوتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: یشما گل کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘، ’پیار کے صدقے‘، ’گستاخ‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News