Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضا علی نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

فضا علی نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
فضا علی

فضا علی نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

فضا علی کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ، میزبان، اور گلوکارہ ہیں جنہوں نے نوعمری میں ہی اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔

 فضا علی نے اپنے پہلے ہی  سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’’مہندی‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں “مہندی”، “ساتھ نبھانا ہے”، “سات سر رشتوں کے”، “مور محل،” “لو لائف اور لاہور” اور “شام ڈھلے” شامل ہیں۔

فضا علی اپنے کیریئر کے لحاظ سے ایک ورسٹائل شخصیت رکھتی ہیں، ناظرین نہ صرف  ان کے کام کو بلکہ  ان کی مختلف صلاحیتوں کو بھی سراہتے ہیں۔ فضا علی ایک بہت ہی پیاری بیٹی فرال کی ماں ہیں اور وہ یہ کردار ایک مضبوط اور بہادر اکیلی ماں کے طور پر ادا کر رہی ہیں۔ اور وہ ہمیشہ سے اپنی ذاتی زندگی، اپنے خاندان اور سابق شوہر فواد فاروق سے طلاق کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

فضا کو حال ہی میں ایک مارننگ شو میں مدعو کیا گیا ہے جہاں انہوں نے اپنے سابق شوہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور فواد کے درمیان کچھ باتیں ایسی تھی جس کی وجہ سے وہ دونوں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے۔ تاہم ان کا خاندان بہت اچھا تھا انہوں نے کبھی بھی فضا کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا لیکن وہ پھر بھی ایک جوڑے کے طور پر نہیں رہ سکتے تھے۔ جبکہ ان کے اپنے سابقہ سسرال کے ساتھ ابھی بھی اچھے تعلقات ہیں یہی وجہ ہےکہ فضا نے فواد یا اس کے خاندان کو کبھی برا بھلا نہیں کہا۔

Advertisement

فضا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی طلاق کے بعد انڈسٹری میں تقریباً ہر کوئی ان کے سابق شوہر کو جانتا تھا۔ ڈرامے کے سیٹ پر ساتھی اداکار اور عملے کے افراد بھی فواد کو جانتے تھے اور وہ اس کے دوست تھے۔ لیکن جب ان دونوں کے درمیان علحیدگی ہوگئی، تو ان سب نے فضا کے سامنے انہیں برا بھلا  کہنا شروع کردیا۔ اور یہ ساری بات فضا کو بہت ناگوار گزرتی تھی اس کی وجہ سے فضا نے ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ کیونکہ فواد ان کے لیے کبھی برا نہیں تھا اور وہ کبھی بھی لوگوں کو ان کے بارے میں منفی باتیں کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتی تھی، چاہے وہ اب اس کے ساتھ نہیں ہے تب بھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر