
ایک مرد اپنی اہلیہ کے بغیر کچھ نہیں ہے، علی ظفر
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور گلوکار علی ظفر کا کہنا ہےکہ ایک مرد اپنی اہلیہ کے بغیر کچھ نہیں ہے۔
علی ظفر نے ڈیفا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے مداحوں اور اہلیہ عائشہ فضلی کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی۔
اس پوسٹ میں گلوکار نے لکھا کہ ایک مرد اپنی اہلیہ کے بغیر کچھ نہیں ہے، عائشہ فاضلی ہر اچھے بُرے وقت میں میرے لیے اور میرے ساتھ ہونے پر آپ کا شکریہ۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر پاکستان کے بہترین گلوکار کا بین لاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب
دبئی میں منعقدہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) میں رواں سال کے ’پاکستان میں بہترین گلوکار‘ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا ’اگلا اسٹاپ آسکرز‘۔
واضح رہےکہ علی ظفر نے اس ایوارڈ کی تقریب میں اپنی اہلیہ عائشہ فضلی کے ساتھ شرکت کی تھی، جب انہیں ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کے بعد اپنی مختصر سی تقریر میں غزہ اور فلسطین کے حوالے سے بھی بات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News