پاکستانی اسکرین رائٹر، اداکار، ڈرامہ نگار اور میزبان یاسر حسین نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ایشوریہ رائے کی 50 ویں سالگرہ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
گزشتہ روز یاسر حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر کے ہمراہ انسٹا اسٹوری شیئر کی۔
انہوں نے اپنے منفرد انداز میں تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ایشوریہ 50 برس کی ہو گئیں؟ میرا تو دل ڈوب رہا ہے، سب کچھ کافی جلدی جلدی نہیں ہو رہا؟

اداکار نے پاکستانی اداکاراؤں پر دبے الفاظ میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایشوریہ پاکستان میں ہوتیں تو ابھی 35 برس کی ہوتیں۔
واضح رہے کہ 1 نومبر کو اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
