ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد انوشکا اور ویرات کی تصویر وائرل
آئی سی آئی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی افسردہ تصویر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز آسٹریلیا نے ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔
ورلڈ کپ کے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم فائنل میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ناکام رہی۔
مسلسل عمدہ پرفارمنس دکھانے والے روہیت شرما، ویرات کوہلی اور محمد شامی بھی کل نہ چل سکے۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کے لئے وہاں موجود تھیں۔
فائنل میچ میں ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے جس کے بعد انوشکا شرما خوش نظر آئیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
آسڑیلیا نے عمدہ بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرکے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 ویں اوورز میں پورا کرکے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔
اس موقع پر اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں پر آسڑیلوی ٹیم کے گیارہ کھلاڑی بھاری پڑ گئے اور ہر طرف خاموشی چھا گئی۔
میچ کے اختتام پر شکست سے افسردہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا ، جن کی یہ جذباتی تصویر اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس تصویر میں یہ نامور جوڑا انتہائی افسردہ نظر آرہا ہے کہ جیسے سارے خواب ٹو ٹ گئے ہوں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
