پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین کے بارے میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس کی وجہ سے اُن پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ نے فلسطین کے لیے سوشل میڈیا پر آواز نہ اُٹھانے کی وجہ بتائی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ “میں جانتی ہوں کہ روزانہ دعا کرنا روزانہ پوسٹ کرنے سے زیادہ طاقتور ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ دُعا کریں اور دوسروں پر انگلی اُٹھانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے گریز کریں”۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ہم سب کے بھی بچے ہیں اور ہم سب اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ سب اُن (فلسطینی عوام) کے لیے کتنا تکلیف دہ ہے لیکن مجھے اللہ پر یقین ہے، اللہ بہت جلد انصاف دلائے گا۔
عائزہ خان نے اپنی اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن کو بند کیا ہوا تھا لیکن آج اُنہوں نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے، تاہم پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری اور گولہ باری ایک منٹ بھی نہ رک سکی، اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے، روزانہ 134 بچے اسرائیلی بم باری کا نشانہ بن رہے ہیں، 32 دنوں میں 4 ہزار 237 بچے شہید ہوچکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
