
کس فلم کی پیشکش قبول کرنے پر ودیا بالن کو کیریئر تباہ ہونے سے متعلق ڈرایا گیا؟
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ودیا بالن نے بتادیا کہ کس فلم کی پیشکش قبول کرنے پر اُن کو کیریئر تباہ ہونے سے متعلق ڈرایا گیا تھا۔
حال ہی میں گوا میں منعقدہ 54 ویں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ودیا بالن نے بتایا کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی اُن کی فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ میں کام کرنے پر کہا گیا تھا کہ آپ کا کیریئر تباہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں سلک اسمیتھا کے کردار کو ادا کرنے کے حوالے سے کافی پرجوش تھی، جب ملن لوتھریا میرے پاس آئے تو مجھے ایسا لگا کہ وہ غلط دروازے پر تو نہیں آگئے، کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ کوئی مجھے اس رول کی پیشکش کرے گا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار کرنے کا شوق ہی تھا کہ لوگ یہ تصور نہیں کر رہے تھے کہ میں کروں گی، لیکن میں جانتی تھی کہ میں کرسکتی ہوں اور میں نے فوراً ہاں کردی۔
واضح رہے کہ ہدایتکار ملن لوتھریا کی یہ فلم جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی آنجہانی اداکارہ سلک اسمیتھا سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی جو بہت کم وقت میں اپنی غیر معمولی پرکشش شخصیت اور حسن کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں اور 1996 میں صرف 35 برس کی عمر میں پراسرار انداز میں موت کا شکار ہوگئیں۔
اس فلم میں ودیا بالن کے ساتھ عمران ہاشمی، نصیر الدین شاہ اور تشار کپور نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News