
انڈسٹری میں کچھ ایسے اداکار ہیں جو کہ حقیقت میں اداکار نہیں، سیمی راحیل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ ایسے اداکار ہیں جو کہ حقیقت میں اداکار نہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ اب اداکاروں کو انسٹا گرام دیکھ کر ڈراموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس اداکار کو میک اپ اچھا کرنا آتا ہو اور اردو بہتر ہو اسے کاسٹ کرلیا جاتا ہے تاہم اب بھی کچھ ڈایئرکٹر صلاحیت دیکھ کر اداکاروں کو کاسٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹاک ٹاک اور انسٹاگرام دیکھ کر کسی کو یہ نہیں لگے گا کہ پاکستان کا معاشرہ تنگ نظر ہے۔
سیمی راحیل نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں کچھ ایسے اداکار ہیں جو کہ حقیقت میں اداکار نہیں بلکہ کمائی کرنے والے لوگ ہیں، انہیں دیکھنے کے بعد لوگ تک انہیں بھول جاتے ہیں ان کے کام کو ہی یاد نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News