جوہی چاولہ کا شاہ رخ خان کو سالگرہ پر 5 سو درختوں لگانے کا وعدہ
بالی وڈ کی صدا بہار اداکارہ جوہی چاولہ نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ان کے لئے 500 درخت لگانے کا وعدہ کیا ہے۔
شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کی دوستی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے، دونوں اسٹارز کے درمیان اس وقت سے گہری دوستی کا تعلق ہے جب سے انہوں نے فلموں میں ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2021 میں جب شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان کو منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تو اس مشکل ترین وقت میں بھی جوہی چاولہ ان کی مدد کےلئے پہنچ گئی تھی۔
آریان خان کی ضمانت کے لیے جوہی چاولہ نے عدالت میں شوریٹی دی تھی۔
گزشتہ روز جوہی چاولہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر اپنے دوست اور سپراسٹار شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کچھ پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنی فلموں کی تصاویر پر مبنی ایک کولاج شیئر کیا۔
انہوں نےاپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے عہد کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے لئے اپنی طرف سے 500 درخت لگائیں گی۔
500 trees for a friendship , that is beyond words ….. beyond time …. and sometimes beyond my understanding ..!!!
Happy Birthday ShahRukh ….!!!
Lots of love
Jay and Juhi .@iamsrkAdvertisement.@rallyforrivers pic.twitter.com/UpwKvz3cne
— Juhi Chawla Mehta (@iam_juhi) November 2, 2023
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
