
وہاج علی کی ’غیر مناسب ویڈیو‘ کیوجہ سے ہنگامہ برپاہوگیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار وہاج علی کا شمارصف اول کے اداکاروں میں کیا جاتا ہے،جنہوں نے نہایت کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری سے انڈسٹری میں ایک الگ مقام اور پہچان بنالی ہے۔
ایک نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے بلاک بسٹر ڈرامے ’تیرے بن‘ میں وہاج علی نے یمنی زیدی کے ساتھ باکمال پر فارمنس پیش کرکے پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب مقبولیت حاصل کی۔
یہی وجہ ہے کہ وہاج علی نے اپنی اس ہٹ ڈرامہ سیریل تیرے بن کی ہر قسط کے لیے 2.25 لاکھ روپے وصول کیے ہیں جس میں انہوں نے مرتسم کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی شہرت کو دیکھتے ہوئے اب اپنا معاوضہ مزید بڑھا دیا ہے۔
آج کل وہاج علی کا عائزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’میں‘‘ آن ائیر ہے ، جس میں ان کی شاندار پرفارمنس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ وہاج علی ایک پر وقار اور خوداعتماد ماڈل بھی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنا ایک مختصر کلپ پوسٹ کیا ، جس میں وہ ایک نامور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لئے ماڈلنگ کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عائزہ اور وہاج نے ڈرامہ سیریل ’’میں‘‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا ؟
اس مذکورہ کلپ نے انٹر نیٹ پر آتے ہی تہلکہ مچادیا اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے وہاج علی کے اس بولڈ فیشن شوٹ پرانہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تنقید کا نشانہ بننے والے ماڈلنگ کے اس کلپ میں وہاج علی کو بستر میں آرام کرتے ہوئے غیر مناسب انداز میں دیکھایا گیا ہے، جس پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کا فی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News