شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ’ڈنکی‘ کا ٹریلر جاری کرنے کا اعلان
بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’ ڈنکی‘ کا ٹیزر ان کی سالگرہ پر ریلیز کیا جائے گا۔
بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کل ( 2 نومبر) اپنے مداحوں کے ساتھ خصوصی تقریب میں سالگرہ منائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر فلم ڈنکی کا ٹیزر بھی دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سال شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ سال ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا۔
اس سال ان کی اب تک 2 فلمیں’جوان‘ اور ’پٹھان‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئیں ، جنہوں نے باکس آفس پر مجموعی طور پر 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ددلانی سالگرہ کی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں ، جس میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے فلمساز راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کی بین الاقوامی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 21 دسمبر 2023 ہے۔
EXCLUSIVE: #Dunki to release on December 21 in international markets; #ShahRukhKhan and #RajkumarHirani and #JioStudios have BIG plans to make Dunki a global phenomenon – Here’s all you need to know! https://t.co/MmLXDHvM2I
— Himesh (@HimeshMankad) September 26, 2023
اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع 22 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
