Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان نے اپنے سدا بہار حسن کا راز بتادیا

Now Reading:

ریما خان نے اپنے سدا بہار حسن کا راز بتادیا
ریما خان

ریما خان نے اپنے سدا بہار حسن کا راز بتادیا

ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے  اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1985 میں فلم ’قسمت‘ سے کیا تھا، تاہم 1990 میں  فلم بلندی نے انہیں شہرت کی بلدیوں پر پہنچا دیا۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کا نام گویا فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گیا۔ اپنے فلمی کیریئر کے دوران ریما نے کئی سپر ہٹ فلموں میں لازوال کردار ادا کیے جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

ریما خان گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستانی ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں۔ ریما کی اداکاری اور میزبان کی جہاں تعریف کی جاتی ہیں وہیں ان کی مثبت سوچ اور ملنسار شخصیت کے ساتھ ان کی سدا بہار خوبصورتی کو بھی سراہا جاتا ہے۔ زندگی کی پچاس بہاریں دیکھنے کے بعد بھی ریما خان آج بھی اتنی فٹ اور حسین ہیں۔

ریما خان کا ہمیشہ سے ہی یہ کہنا ہے کہ ان کی خوبصورتی کا سہرا ان کے مثبت رویے  کوجاتا ہے۔ وہ ہر حال میں مثبت رہتی ہیں،، تاہم انہوں نے اس بات کی تائید بھی کی کہ وہ اپنا خیال رکھتی ہیں کیونکہ کوئی بھی شخص بغیر کسی کوشش کے مکمل اور بہتر نظر نہیں آسکتا، اسی لیے وہ اپنی جلد، بال، صحت اور فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔

Advertisement

ریما گزشتہ دنوں ایک شو میں مہمان تھی جہاں انہوں نے اپنے بے مثال حسن کے بارے میں کچھ گھریلو ٹوٹکوں کا ذکر کیا جنہیں وہ  اپنی جلد اور بالوں کی صحت اور خوبصورتی کے لیے باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔ وہ آرگینک اجزاء کے استعمال پر یقین رکھتی ہیں اور انہی اجزاء نے ساری زندگی ان کی جلد کو بہترین اور خود کو فٹ رکھنے میں  مدد کی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جلد کے لیے ایک خاص زعفران اور ہلدی سے بنا صابن استعمال کرتی ہیں اور یہ صابن کو وہ خصوصی طور پر تیار کرواتی ہیں جیسے وہ اپنی جلد کے لیے استعمال کرتی ہے۔

اس کے علاوہ وہ بالوں کے لیے کچھ خاص ٹوٹکے جو ان کی نانی نے بتائے تھے وہ استعمال کرتی ہیں، جبکہ وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے خالی پیٹ نیم گرم پانی میں شہد ملا کر استعمال کرتی ہیں۔

ریما کا کہنا تھا کہ نہ وہ خود شارٹ کٹ تلاش کرتی ہیں اور نہ ہی اپنے گھر کے لیے اس طرح کا کوئی کام کرتی ہیں وہ اپنے بیٹے اور شوہر کے لیے جو بھی وہ کھانا چاہیں گھر میں تیار کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی تک اتنی خوبصورت اور فٹ دکھائی دیتی ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر