سارہ علی خان اور کرکٹر شبمن گل کے درمیان کیا تعلق ہے؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شبمن گل اور بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا نام کافی عرصے سے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس کی حقیقت بالآخر سامنے آگئی۔
اسٹار نوجوان بلے باز شبمن گل کو کچھ عرصے قبل اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ڈنر پر ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دیرینہ تعلقات میں ہیں۔
اب شبمن گل کا نام لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز سے سارہ علی خان کا ’کافی ود کرن‘ شو سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہوں نے ان ساری افواہوں کا جواب دے دیا۔
اس مقبول ترین ٹاک شو کی آنے والی قسط کا ایک پرومو ویڈیو جاری کیا گیا ہے، جس میں سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
کلپ میں سارہ علی خان نے اپنے اور کرکٹر شبمن گل کے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’آپ کو غلط سارہ مل گئی ہے دوستو، ساری کی ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑی ہے‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہےکہ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اکثر ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں شبمن گل کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
