روبینہ اشرف نے نئے شادی شدہ جوڑوں کا کیا مشورہ دیا ؟
روبینہ اشرف کا نام پاکستان شوبزانڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں ہے وہ ایک نہایت باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ ویسے تو انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم پی ٹی وی کا ڈرامہ سیریل کسک ان کی وجہ شہرت بنا۔
واضح رہے کہ روبینہ اشرف ایک شاندار ڈائریکٹر بھی ہیں اور فی الحال وہ ایک نجی شو کیا ڈرامہ ہے سے وابستہ ہیں جس میں ڈراموں کے حوالے سے بات کی جاتی ہے۔
روبینہ اشرف کو حال ہی میں ایک مارننگ شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو شادی کو کامیاب بنانے کے لیے کچھ مفید مشورے بھی دیئے۔ ساتھ ہی انہوں نے بچوں کی پرورش کے بارے میں والدین کے ساتھ چند تجاویز بھی شیئر کیں۔

روبینہ اشرف نے نئی شادی شدہ لڑکیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چار چیزیں سمجھنا انتہائی ضروری ہیں۔ ایک ان کا گھر، ان کا سسرال، ان کا شوہر اور ان کے بچے اگر دیکھا جائے تو یہ چار کام میں تمام بچیوں کو یہی کہوں گی وہ شادی کے پہلے دس سالوں میں ان چار کاموں پر سرمایہ کاری کریں۔ اگر وہ صحیح طور پر اس میں سرمایہ کاری کریں گی تو یقیناً وہ اس سے پھل ضرور حاصل کریں گی۔

انہوں نے والدین کو بچوں کی پرورش کے حوالے سے بھی چند تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں والدین اپنے بچوں میں اعلیٰ صلاحیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ روبینہ اشرف نے کہا کہ والدین کا اپنے بچوں پر غیر معمولی پیار، دیکھ بھال اور توجہ غلط ہے۔ اس طرح وہ اپنے بچوں کو غلط اشارے دیتے ہیں، یعنی سب کچھ والدین کرتے جارہیں ہیں لیکن بچوں کو ان کی ذمہ داری نہیں بتائی جارہی ہے۔
اگر آپ اپنے بچوں پر توجہ دیں گے اور آپ انہیں ایک خاص طرح سے پروان چڑھانا چاہتے تو پہلے خود ان کے سامنے ویسا ہی بن کر دکھائیں اگر آپ چاہتے ہیں وہ بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنیں تو آپ کو اپنے والدین کے لیے بھی یہی کام کرنا چاہئے جب وہ یہ دیکھے گے ان کے والدین اپنے والدین کو سب پر فوقیت دیتے ہیں اوروالدین کے لیے بچوں کو بھی چھوڑ دیتے ہیں تو وہ بھی آپ کے لیے ایسا ہی رویہ رکھیں گے۔ اگر آپ نے کبھی ایسا رویہ نہیں رکھا تو وہ بھی یہ سب نہیں سیکھ پائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
