
شاہ رخ خان کی نئی فلم “ڈنکی” نے ریلیز سے قبل بڑی کامیابی حاصل کرلی
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم “ڈنکی” نے ریلیز سے قبل بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے فلم صرف 85 کروڑ انڈین روپے کے بجٹ سے بنائی ہے جو شاہ رخ خان کی ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے بعد سب سے کم ترین بجٹ والی فلم بن گئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ذرائع کے مطابق 85 کروڑ میں کاسٹ اور عملے کی فیس شامل نہیں ہے اور دیگر اخراجات کو ملا کر فلم کا بجٹ 120 کروڑ تک پہنچتا ہے۔
راج کمار ہیرانی نے میگا فلم کو 75 دنوں کی مختصر مدت میں مکمل کی جس کی وجہ سے فلم کے بجٹ پر بہت زیادہ فرق پڑا ہے۔
شاہ رخ خان اور ہیرانی کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی نان تھیٹریکل رائٹس سے 100 کروڑ کا منافع کما لیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ شاہ رخ خان ’ڈنکی‘ میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News