Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادیہ افگن نے خود پر تنقید کرنے والوں کے بارے میں کیا کہا ؟

Now Reading:

نادیہ افگن نے خود پر تنقید کرنے والوں کے بارے میں کیا کہا ؟
نادیہ افگن

نادیہ افگن نے خود پر تنقید کرنے والوں کے بارے میں کیا کہا ؟

نادیہ افگن گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی شو بز انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے خود کو  ڈراموں میں ایک بہت ہی باصلاحیت اداکارہ کے طور پر منوایا ہے۔ ان کی شخصیت کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی حوالے سے اپنی رائے کا برملا اظہار کرتی ہیں۔

وہ جو کچھ صحیح سمجھتی ہے اسے کہنے سے نہیں ہچکچاتی۔ نادیہ افگن کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کی وجہ ایک انٹرویو بنا جس میں انہوں نے یمنیٰ زیدی کو ان کے مطابق اوورریٹڈ اداکارہ کہا۔ نادیہ نے جب یمنیٰ کے لیے یہ بات کہی اس وقت وہ تیرے بن ڈرامے میں کام کر رہی تھی اور مداح کے لیے ان کی پسندیدگی عروج پر تھی۔

نادیہ کے انٹرویو کے آن ائیر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور یمنیٰ زیدی کے مداح کافی ناراض ہوئے اور انہوں نے نادیہ پر شدید تنقید کرنا شروع کر دی۔

نادیہ کاحال ہی میں ایک انٹرویو کیا گیا جس میں انہوں نے ان تمام باتوں کا ذکر کیا جو انہوں نے تنقید کی صورت میں برداشت کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ ان پر اس حوالے سے تنقید کی جائے گی، اور کوئی انہیں اچھا نہیں کہے گا لیکن اس سے گزرنا بہت خوفناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ٹھیک ہے لیکن انہیں اور ان کے خاندان کو گالی دینا اور ان کی عمر، چہرے یا رنگت کا مذاق اڑانا یہ درست نہیں ہے۔ نادیہ نے اگرچہ کومنٹس سیکشن کو بند کر دیا اور سب کو ڈیلیٹ کردیا، اور انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ یہ سب بند ہو جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اداکار کیوں یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں اتنا سراہا جا چکا ہے اور وہ اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ اب ان کے اوپر کبھی تنقید نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی اس حوالے سے خود غیر محفوظ نہیں سمجھتی اگر کسی کو ان کا کام پسند نہیں تو وہ ان کی اس بات کا برا نہیں منائیں گی۔ لیکن آج کل اداکار اپنے اوپر کی جانے والی تنقید بھی نہیں سن سکتے اور مغرور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کسی بھی انٹرویو میں ہمیشہ سچ بولتی ہیں اور وہ کسی لیے بری رائے نہیںرکھتی جو سچ ہوتا ہے کہہ دیتی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے اگر آپ کو کسی کی بات سے اختلاف ہے تو اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے تہذیب کا دامن اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر