Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا آصف نے فیشن انڈسٹری کے حوالے سے کیا بھیانک انکشاف

Now Reading:

رانا آصف نے فیشن انڈسٹری کے حوالے سے کیا بھیانک انکشاف
رانا آصف

رانا آصف نے فیشن انڈسٹری کے حوالے سے کیا بھیانک انکشاف

پاکستان میں جب سے ماڈلنگ اور فیشن انڈسٹری کا آغاز ہوا ہے اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ہے اور اس انڈسٹری کے حوالے سے معاشرے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ لوگوں کی بڑ تعداد ان ماڈلز کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں اور عجیب و غریب خیالات اور آراء رکھتی ہیں جو مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرتے ہیں یا جنہیں وہ کسی بھی برانڈ کے لیے اشتہاری مہم میں دیکھتے ہیں۔ ظاہر ہے اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور زندگی کی ہر چیز سے مثبت اور منفی پہلو جڑے ہوتے ہیں۔

رانا آصف جن کو صرف رانا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک پی آر اسپیشلسٹ ہیں اور ریئلٹی شو تماشا میں کام کرنے کے بعد اب وہ کافی مشہور ہوگئے ہیں۔ رانا کی شخصت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ جو بھی محسوس کرتے ہیں کہہ دیتے ہیں اور بہت ہی صاف گو ہیں۔

 

 انہوں نے انڈسٹری کے تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے یہی وجہ ہے سب ہی لوگ انہیں جانتے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں  اور انہوں نے مختلف بڑے برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

Advertisement

رانا آصف کو حال ہی میں ایک مشہور پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ماڈلنگ اور فیشن انڈسٹری کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے بارے میں جو  غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں کبھی کبھی ان کا سامنا ان سے بھی ہوجاتا ہے۔

  انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک بار لاہور کے ایک بڑے برانڈ نے اپنی تقریب کے لیے بلایا۔ اور انہیں ایک بہترین ہوٹل میں ٹھہرایا جب یہ واپس جانےوالے تھے تب اس بڑے برانڈ کے نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کام کے بعد باس کے ساتھ پارٹی کے لیے دو ماڈلز کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

رانا ان کی بات سن کر چونک گیے اور انہیں برے لفظ ادا کر کے  کہا کہ وہ صاف ستھرا کام کرتے ہیں اور وہ اس طرح کا گندہ کام نہیں کرتے انہوں نے اس برانڈ کے ساتھ معاہدہ ہی نہیں کیا اور واپس آگئے۔شو کے میزبان  احمد علی بٹ بھی یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ایک بڑا برانڈ بھی ایسا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا جیسی یہ انڈسٹری باہر سے نظر آتی ہے ایسی نہیں ہے اصل سچائی اگر آپ سنے گے تو آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر