عامر خان کا یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار اور کامیاب پروڈیوسر عامر خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان نے یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلئے ہیں،عنقریب سابق بھارتی آل راؤنڈر کی زندگی اور کرکٹ میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو سینما کی بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یوراج سنگھ کی زندگی ایک ہنگامہ خیز سفر پر مبنی ہے، جس میں کرکٹ کی شاندار کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف ایک دلیرانہ جنگ بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بطور پروڈیوسرعامر خان اس پروجیکٹ کو بنانے کے لیے تیار ہیں ،جوکہ فلم سازی کے اپنے پیچیدہ انداز اور کہانی میں جان ڈالنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہیں۔
رواں سال سپر اسٹار عامر خان نے اپنے نئے پروجیکٹ ’لاہور 1947‘ کا بھی اعلان کیا، جس میں مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔
عامر خان پروڈکشنز نے اپنی نئی فلم ’لاہور 1947‘ کے حوالے سے یہ اہم اعلان انسٹاگرام پر کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ذرائع کے مطابق اس فلم کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی ہیں جبکہ عامر خان خود فلم میں اداکاری کے بجائے اس کی پروڈکشن کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
