Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاطمہ بھٹو نے فیمنسٹ فنکاروں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

فاطمہ بھٹو نے فیمنسٹ فنکاروں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

فاطمہ بھٹو نے فیمنسٹ فنکاروں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو بھی معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بربریت کے خلاف بول پڑیں۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹونے غزہ کے مظالم پر فیمنسٹ فنکاروں کی خاموشی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ کب ان وحشیانہ مظالم پر اپنی زبان کھولیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ فنکار خواتین آزادی کے نعروں پر مشتمل لباس پہن کر نسل پرست فرنچ میگزین کے ساتھ کھڑی ہوجائیں گی لیکن آکسیجن نہ ملنے سے بچوں کی موت پر یہ مکمل خاموش ہیں۔

فاطمہ بھٹو نے مزید لکھا کہ یہ فیمنسٹ فنکار صرف لباس پہن کر سرخ قالین پر تصاویر کھنچا سکتی ہیں اور ان سے اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان میں صرف ایک دو اچھی ہیں باقی مکمل فراڈ اور توجہ کی بھیک مانگنے والی نعرے باز فنکار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر