
کامیاب شادی شدہ زندگی کے لیے دل میں عزت نہیں محبت ہونی چاہئے، ندا یاسر
ندا یاسر کا شمارپاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت اداکارہ اور بہترین میزبان میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی سنجیدہ اور کامیڈی ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں سب سیٹ ہے، نادانیاں، ہم تم اور یہ زندگی ہے شامل ہیں۔ تاہم اب وہ گزشتہ چودہ برسں سے ایک مارننگ شو سے وابستہ ہیں۔
واضح رہے کہ ندا یاسریا تعلق پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری سے واپستہ ایک معروف گھرانے سے ہیں جہاں ان کی والد کاظم پاشا اور اور ان کی والدی فہمیدہ نسرین پی ٹی وی کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسررہ چکے ہیں، جبکہ ان کی دونوں بہنیں بھی اسی شعبے سے وابستہ ہیں اور بھائی شیف ہیں۔
ندا یاسر کی شادی پاکستای شو بز انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نوازسے 2002 میں ہوئی تھی اوراب ان کی جوڑی کا شمار شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے کیونکہ ان کے اس رشتے کو اکیس سال ہوچکے ہیں۔ ندایاسر کو حال ہی ایک پوڈ کاسٹ میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔
انہوں یاسر نواز سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یاسر نے ان کے گھر رشتہ بھیجنے کے بارے میں بات کی تو وہ ہنسنے لگ گئی اور انہوں نے یاسر سے کہا ہم سندھیوں میں شادی نہیں کرتے اس پر یاسر نے کہا ہم سندھی ہیں ہندو نہیں، تاہم انہوں نے اپنی والدہ سے اس کاذکر کیا، اس کے بعد ان دونوں کی شادی ہوگئی، شادی کی کامیابی کے حوالے سے ندا کا کہنا تھا کہ جس طرح آپ تعلیم حاصل کرتے ہیں یا کوئی ملازمت کرتے ہیں تو اس کے لیے آپ محںت کرتے ہیں اس پر کام کرتے ہیں اسی طرح اگر شادی شدہ زندگی کو طویل عرصے تک چلانا ہوتا ہے تو اس پر کام کرنا پڑتا ہے۔ اور جو ہم کسی جگہ گھومنے کے لیے جاتے ہیں یہ ہم شادی پر کام کررہے ہوتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ندا نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ دل سے ایک دوسرے کی عزت کرنا کامیاب شادی کی ضمانت ہے، تاہم جب دولوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر تکرار ہوتی ہے تو پھر لاکھ کوشش کریں پھر بھی عزت نہیں ہوپاتی، میری بھی یاسر سے بہت سی باتوں پر لڑائی ہوجاتی ہیں لیکن دل میں محبت ہوتی ہے توہم دونوں ہی ایک دوسرے سے درگزر کرتے ہیں اور دوستی ہوجاتی ہے۔ یہی میری شادی شدہ زندگی کی کامیابی کاراز ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News