وائرل مِیمز میں استعمال ہونے والا میوزک ’موئے مورے‘ کیا ہے؟
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وائرل مِیمز میں استعمال ہونے والا میوزک ’موئے مورے‘ کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں ایک ایسا گانا انڈین اور پاکستانی سوشل میڈیا پر مِیمز کی زینت بنا ہوا ہے جس پر دونوں ممالک کے صارفین بھرپور مقدار میں رِیلز اور مِیمز بنا رہے ہیں۔
اس گانے کے میمز میں وائرل ہونے کے بعد ابھی تک بہت سے صارفین کو یہ نہیں پتا چل رہا کہ یہ ’موئے مورے‘ آخر ہے کیا۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کو ’موئے موئے‘ کے الفاظ سے مِیمز میں استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اصل میں اس گانے کے وائرل الفاظ ’موئے مورے‘ کے ہیں۔
موئے مورے اصل میں سربیا سے تعلق رکھنے والی سنگر تِیا دورا کے گانے ’جینم‘ یا ’زینم‘ کے بول ہیں جو کے مِیمز کی زینت بن چکے ہیں۔
یہ گانا سربین زبان کا ہے جس میں ’موئے مورے‘ کا مطلب ’میرا سمندر، میرا سمندر‘ بنتا ہے۔
8 ماہ قبل یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والے تِیا دورا کے اس گانے کو اپنے اصلی ٹائٹل زینم کی بجائے موئے مورے سے پہچان ملی ہے جسے اب تک 5 کروڑ 80 لاکھ (58 ملین) مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
ٹک ٹاک اور انسٹاگرام رِیلز پر ’موئے مورے‘ کو استعمال کر کے خوب ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
