Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، انجلینا جولی

Now Reading:

غزہ اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، انجلینا جولی

غزہ اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، انجلینا جولی

عالمی شہرت کی حامل ہالی وڈ اداکارہ اور سرگرم سماجی کارکن انجلینا جولی بھی معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بربریت کے خلاف بول پڑیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلا غ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، جبالیا پناہ گزین کیمپ کے بعد اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے۔

انجیلینا جولی نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی جارحیت کے ثبوت کے طور پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسی بے بس آبادی پر جان بوجھ کر بمباری ہے جن کے پاس بھاگنے یا جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سماجی کارکن اور اداکارہ نے لکھا کہ غزہ تقریباً 2 دہائیوں سے ایک کھلی فضا میں قید ہے اور تیزی سے اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، یہاں مرنے والوں میں 40 فیصد معصوم بچے ہیں اور یہاں پورے خاندانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)

انجلینا جولی نے عالمی رہنماؤں پر بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے اور بہت سی حکومتوں کی حمایت سے لاکھوں فلسطینی شہریوں،بچوں، خواتین اور خاندانوں کو بین الاقوامی قانون کے خلاف خوراک، ادویات اور انسانی امداد سے محروم کرتے ہوئے اجتماعی طور پر سزا دی جارہی ہے اور ان سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر