
انجلینا جولی کا پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی پر تشویش کا اظہار
عالمی شہرت کی حامل ہالی وڈ اداکارہ اور سرگرم سماجی کارکن انجلینا جولی نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی پر تشویش اور غم کا اظہار کیا ہے ۔
انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کی تصاویر شئیر کیں۔
تصاویر کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں ماضی میں پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے بھی بات کی۔
انہوں نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین اور ان کے خاندانوں کو پناہ دے رہا تھا، مجھے افسوس ہے کہ پاکستان ان مہاجرین کو اچانک واپس بھیج رہا ہے جہاں افغانستان میں لوگ زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، وہاں کی خواتین اپنے حقوق اور تعلیم تک رسائی سے محروم ہو گئی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: غزہ اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، انجلینا جولی
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ صورتحال دنیا بھر میں عالمی سطح پر انسانی حقوق کو نظرانداز کرنے کی ایک اور مثال ہے اور افغان عوام کے مسائل کی طویل تاریخ میں ایک نیا المیہ ہے جنہوں نے 40 سال سے زیادہ عرصے سے جنگ، تنازعات اور نقل مکانی کے سوا کچھ نہیں دیکھا، روشن مستقبل کے وعدوں کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ دنیا اب افغان عوام کا ساتھ چھوڑ رہی ہے۔‘
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News