
عدنان صدیقی کس شوبز شخصیت کی میزبانی کے معترف ہیں؟
عدنان صیقی کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستان کے ایک باصلاحیت اداکار اور پروڈیوسرہیں۔ وہ نہایت عاجز اور ملنسار طبیعت کے مالک ہیں، دھیمے لہجے میں گفتگو اور عمدہ لباس کا انتخاب ان کی شخصیت کو اور بھی متاثر کن بناتا ہے۔
وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدا ماڈلنگ سے کی پھر اشتہارات میں کام کیا، تاہم ڈرامہ سیریل عروسہ میں ان کے کردار کو بےحد پسند سراہا گیا اور یہی سیریل ان کی وجہ شہرت بنا۔
عدنان صدیقی کے حیرت انگیز ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں زیب النساء، عشق جنون دیوانگی اور میرے پاس تم ہو شامل ہیں، جبکہ بطور پروڈیوسر ان کے مشہور ڈراموں میں گھگھی، سیتا بھاگڑی اور گھمنڈی شامل ہیں۔ انہوں نے فیچر فلم دم مستم بھی پروڈیوس کی ہے۔
عدنان صدیقی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیے گیے جہاں انہوں اپنی ذات کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔ اسی شو کے دوران جب ان سے پاکستان کے سب سے بڑے میزبان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فخرعالم کا نام لیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی موازنہ ہی نہیں ہے، چاہے وہ کرکٹ کے شوکی میزبانی کریں یا کسی چیریٹی یا شوبز کے شو کی، ان سے بہتر کوئی شو ہوسٹ نہیں کرسکتا۔ وہ جس طرح وقت پر فی البدیع جملے ادا کرتے ہیں پورے شو کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، بات سے بات نکال لینا ہی اصل میں ایک بہترین میزبان کی پہچان ہوتی ہے یہ تمام خوبیاں فخر عالم میں موجود ہیں۔
عدنان صدیقی نے ساتھ ہی پوڈ کاسٹ کے میزبان احمد علی بٹ کی بھی تعریف کہ اور کہا آپ بھی بہت اچھے میزبان ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News