
فضا علی کو ان کے شوہر طلاق دینا نہیں چاہتے تھے، تو پھر علحیدگی کیوں ہوئی؟
بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ میاں بیوی ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان محبت بھی بے انتہا ہوتی ہے، لیکن معاشرہ ان کے درمیان علحیدگی کی وجہ بنتا ہے اور ایسا ہی فضا علی اور فواد فارق کے ساتھ ہوا۔
فضا علی کے نام سے سب ہی واقف ہیں وہ پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک خوبصورت ماڈل، باصلاحیت اداکارہ، عممدہ میزبان اور گلوکارہ ہیں۔ انہوں نے نہایت کم عمری میں مشہور ڈرامہ سریل مہندی سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ جبکہ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں “مہندی”، “ساتھ نبھانا ہے”، “سات سر رشتوں کے”، “مور محل،” “لو لائف اور لاہور” اور “شام ڈھلے” شامل ہیں۔
فضا علی اپنے کیریئر کے لحاظ سے ایک ورسٹائل شخصیت رکھتی ہیں، ناظرین نہ صرف ان کے کام کو بلکہ ان کی مختلف صلاحیتوں کو بھی سراہتے ہیں۔ فضا علی ایک بہت ہی پیاری بیٹی فرال کی ماں ہیں اور وہ یہ کردار ایک مضبوط اور بہادر اکیلی ماں کے طور پر ادا کر رہی ہیں۔ اور وہ ہمیشہ سے اپنی ذاتی زندگی، اپنے خاندان اور سابق شوہر فواد فاروق سے طلاق کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں، فضا علی کو ایک مارننگ شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے علحیدگی کی وجہ اور طلاق کے وقت شوہر کے جذبات کے بارے میں بات کی۔
فضا نے طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی بھی اسی دور سے گزرہی ہوں جب طلاق ہوئی تھی، یہ سب کہنے کی باتیں ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ سب صحیح ہوجاتا ہے اور آپ دوسرے کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں اور اگے بڑھو لیکن ایسا نہیں ہوتا۔
جبکہ فوادکا معاملہ بھی بلکل الگ تھا وہ تو طلاق دینا ہی نہیں چاہتے تھے لیکن فضا کی فیملی کے فواد کے ساتھ کچھ ذاتی نوعیت کے ایشوز تھے جن کی وجہ سے انہوں نے فضا سے کہا اب بس بہت ہوگیا آپ فواد سے کہیں کہ وہ آپ کو طلاق دے دیں، ساتھ ہی ان کے خاندان نے فواد پر زور دیا کہ وہ خود ہی تمام عدالتی کارروائیاں کرے، کیونکہ فضا ایک مشہور شخصیت ہیں اور ان کا خاندان یہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ یہ ساری کارروائی کریں، تو فواد کو کہایہ وکیل ہے آپ وہاں جائیں اور طلاق کے پیپر پر دستخط کریں۔
جب فواد کو طلاق کے کاغذات پر دستخظ کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا وہ بے ہوش ہو گئے۔ان کو پہلے اسپتال لے جایا گیا۔ فواد فضا کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے۔ یہ ان کا خاندان تھا جو انہیں طلاق دلوانا چاہتا تھا۔ اس کے علاوہ، فضا کا کہنا تھا کہ فواد ان کے لیے ایک رومانوی شوہر نہیں تھے، وہ ان کے لیے ایک دوست تھے۔ وہ فضا کی خوشی کا خیال رکھتے تھے، بے حد سماجی تھے لیکن انہوں نے فضا کے ساتھ رومانوی تعلق نہیں رکھا، اور فضا ان کے لیے ایک دوست کی طرح تھی، اسے شوہر کے فرائض کا علم نہیں تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News