
پاکستان اور ترکیہ کی سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹریلر ریلیز
ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائی گئی تاریخی ڈرامہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ دلچسپ ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔
فلم میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں، جنہوں نے معروف ترک سیریز ارطغرل غازی میں بھی اہم کردار اداکیا تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ذرائع کے مطابق اس سیریز میں پاکستان سے اداکارعدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے بھی کام کیا ہے ۔
اس ٹریلر میں تمام ترک اداکار ہی دکھائے گئے ہیں جبکہ کسی ایک بھی پاکستانی کردار کی جھلک پیش نہیں کی گئی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حال ہی میں سینئر اداکار ہمایوں سعید نے بتایاتھا کہ میگا بجٹ اور میگا کاسٹ ڈرامہ رواں سال کے اختتام تک ترکیہ اور ایک سال بعد پاکستان میں ریلیز ہوگا۔
یہ نئی ویب سیریز 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News